ورلڈ کپ ۔۔بھارت کیخلاف پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنا کشمیری طلبا کو مہنگا پڑ گیا۔۔بڑی سزا کا حکم

Dec 19, 2021 | 15:42:PM

 (ویب ڈیسک)کرکٹ کے شائقین دنیا کے چاہے کسی بھی کونے میں ہوں ہمیشہ اچھا کھیلنے والوں کو سپورٹ کرتے ہیں مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا اسی طرح کا واقعہ بھارت میں پیش آیا جہاں گزشتہ ماہ  ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران 3 طالب علموں کیلئے  بھارت کیخلاف پاکستان کی جیت کی خوشی  منانا مہنگا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کی فتح کی خوشی منانے پر بھارتی عدالت  نے شوکت غنی سمیت تینوں طلبا کو جیل بھیج دیا۔ عدالت نے  شوکت غنی نامی طالب علم کو پاکستان ٹیم کو سپورٹ کرنے کے الزام میں 2 ماہ کیلئے جیل بھیج دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسم کے حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
 دوسری جانب طلبا کی عدالت میں پیشی پر بھی  انتہاپسندوں کی جانب سے نعرے لگائے گئے۔آگرہ کے وکلا نے بھی پاکستانی ٹیم کی حمایت کرنے والے طلبا کا کیس لڑنے سے انکار کردیا  ۔اس بارے میں وکیل رہنما  کا کہنا تھا طالبعلموں نے بھارتیوں کے دلی جذبات کو ٹھیس پہنچائی،  وکیل رہنما کاڈھٹائی سے کہنا تھا کہ بھارت میں اظہاررائے کی مکمل آزادی ہےآزادی اظہار کا مطلب دشمن ملک کی حمایت کرنا نہیں ہے۔ قید کشمیری طالبعلم شوکت احمد کی والدہ نے دہائی دی کہ اس کا دل غمگین، زندگی کا ایک ایک لمحہ بھاری ہے۔

خیال  رہے کہ شوکت، عنایت اور ارشد نامی کشمیری طلبا کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو اسپورٹ کرنے پر آگرہ کے کالج سے نکال دیا گیا تھا،  انتہاپسند مودی حکومت نےپاکستان کےہاتھوں بھارتی ٹیم کی عبرتناک شکست کا غصہ بےگناہ کشمیری طلبا پرنکالا، کالج سے نکالے گئے طلبا پرغداری اور امن و امان کی صورتحال خراب کرنے جیسے الزامات لگا کر مقدمہ بنایا اور انہیں جیل بھیج دیا۔

یہ بھی دیکھیں:ویکیسن لگوانے والے ہو جائیں ہوشیار۔۔چونکا دینے والی خبر

مزیدخبریں