(ویب ڈیسک)برصغیر میں کیونکہ شادیاں کئی کئی دن تک جاری رہتی ہیں اس لئے تھک جانا کوئی اچھنبے کی بات نہیں۔سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی شادی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک دلہن اسٹیج پر بیٹھی بیٹھی سوجاتی ہے ۔جبکہ دلہا دیکھتا رہ جاتا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ثقلین مشتاق کا انوکھا انداز۔۔دلچسپ ویڈیو وائرل
تفصیلات کے مطابق ہند وستان کی ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے سرخ لہنگے میں ملبوس دلہن سٹیج پر صوفے پر بیٹھے بیٹھے سوجاتی ہے شادی کی تقریبات جاری رہتی ہیں مگر دلہن اس سے بے نیازصوفے پر ہی بیٹھی بیٹھی سورہی ہوتی ہے ۔ساتھ ہی اس کا دلہا روایتی پیسوں والا ہار پہنے کھڑا ہے۔ بظاہر لگ رہا ہے کہ دلہن تھکی ہوئی ہے ۔یہ تمام مناظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلئے ۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن کے ساتھ لکھا کہ "یہ ہے نیند میں آنے والی دلہن“
سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو خوب پسند کررہے ہیں اور اس پر طرح طرح کے تبصرے لکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:منفرد شادی۔۔ 6 بہنوں نے اپنے چچا کے 6 بیٹوں سے پسند کی شادی کرلی