(24 نیوز)وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا،حملے میں وفاقی وزیر محفوظ رہے جبکہ ان کا گارڈ اور ڈرائیور زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فرازآبائی علاقے کوہاٹ سے پشاور آرہے تھے کہ درہ آدم خیل کے مقام پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا،جس سے شبلی فراز کا گارڈاور ڈرائیور زخمی ہو گئے جبکہ مقامی پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
وفاقی وزیر شبلی فراز کاکہناہے کہ الحمد للہ محفوظ ہوں مگر ڈرائیور زخمی ہے ،ڈرائیور کو علاج کیلئے پشاور منتقل کررہے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات:پرویز خٹک نے تیر پر مہر لگادی