بلدیاتی اتخابات۔۔الیکشن کمیشن کب دھاندلی کا نوٹس لے گا۔۔بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لوکل باڈیز الیکشن میں دھاندلی کی کوششوں میں اتھاہ گہرائیوں میں دفن ہوچکی ہے، ڈیرہ اسماعیل خان میں اے این پی کے امیدوار کو پولنگ سے ایک دن قبل قتل کردیا گیا، مقتول کے ورثا نے پی ٹی آئی وزیر پر الزام لگایا کہ رشوت دینے کی کوششوں کے بعد یہ قتل ہوا۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پشاور میں پولنگ سے قبل پی ٹی آئی کے افراد بیلٹ پیپرز پر ٹھپے لگاتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پورا دن پی ٹی آئی کی جانب سے پولنگ اسٹیشنز میں توڑپھوڑ اور خواتین سمیت پولنگ کے عملے پر حملوں کی خبریں آتی رہیں، پی ٹی آئی کی یہ حرکتیں ایک غیرمقبول حکومت کی غماز ہیں، تشدد اور دھاندلی کے سہارے پی ٹی آئی عوام کے انتخاب کرنے کے عمل کی حیثیت کم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کے منتظر ہیں کہ وہ دھاندلی کے خلاف ایکشن لے اور صاف و شفاف انتخابات کو یقینی بنائے۔
یہ بھی پڑھیں۔جاﺅ میاں اپنا کام کرو ہمیں نہ سکھاﺅ۔۔ ڈی آئی جی کو 5اہلکاروں کا طنزیہ جواب ۔۔پانچوں معطل