بجلی 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بجلی کی قیمت میں 4 روپے 33 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے،نومبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست نیپرا میں دائرکردی گئی،نیپرااتھارٹی درخواست پر 29 دسمبر کو سماعت کرے گی ۔
سی پی پی اے کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ نومبر میں پانی سے 33 اعشاریہ 21فیصد بجلی پیدا کی گئی ،ایک ماہ میں کوئلے سے 16 اعشاریہ 26 فیصدبجلی پیدا کی گئی،جبکہ نومبر میں فرنس آئل سے 1 اعشاریہ 71 فیصد بجلی پیدا کی گئی اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12 اعشاریہ 89 فیصدبجلی پیدا کی گئی ۔
یہ بھی پڑھیں: تعلیمی اداروں کی چھٹیوں کا معاملہ پھر الجھ گیا۔۔نیا نوٹی فکیشن جاری۔۔طلبا پریشان
سی پی پی اے کا اپنی درخواست میں مزید کہناتھا کہ نومبر میں درآمدی ایل این جی سے 14 اعشاریہ 25 فیصدبجلی پیدا کی گئی ،جوہری ایندھن سے نومبر میں 17 اعشاریہ 51 فیصدبجلی پیدا ہوئی،نومبر کیلئے نیپرا نے ریفرنس فیول لاگت3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی ، ماہ نومبر میں 8 ارب24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی،گزشتہ ماہ بجلی پیداواری لاگت66 ارب52 کروڑ روپے رہی ۔
سی پی پی اے کی درخواست منظوری کی صورت میں صارفین پر 40 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بجلی 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر شبلی فراز کی گاڑی پر نامعلوم افراد کا حملہ