اسمبلیوں کی تحلیل سے قبل پی ٹی آئی کو بڑا سرپرائز

Dec 19, 2022 | 09:20:AM
وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران کی سیاست سے حکومت بلیک میل نہیں ہوگی، عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی معافی، اخلاقی اور سیاسی نقصان پہنچایا، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا شوق پورا کرلیں، ہم دونوں صوبوں میں الیکشن کروا دیں گے
کیپشن: پی ڈی ایم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ عمران کی سیاست سے حکومت بلیک میل نہیں ہوگی، عمران خان نے ملک کو ناقابل تلافی معافی، اخلاقی اور سیاسی نقصان پہنچایا، عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا شوق پورا کرلیں، ہم دونوں صوبوں میں الیکشن کروا دیں گے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام الیکشن ہوں یا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے الیکشن میاں نواز شریف جنوری یا فروری میں الیکشن سے قبل پاکستان میں ہوں گے، عمران خان کی کرپشن کی فائلیں بمعہ ثبوت بھری پڑی ہیں، گرفتاری کے ڈر سے یہ بلیک میلنگ کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا سیاسی پارٹیوں کے آپس میں رابطے ہوتے رہتے ہیں، عمران خان کے بہت سے اراکیں اسمبلی اور ساتھی ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں، وقت آنے پر ان کو سامنے لائیں گے۔