ڈالرکی پرواز جاری،روپے کو مزید بے قدر کردیا

انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 224.94 روپے سے بڑھ کر 225روپے پر پہنچ گیا

Dec 19, 2022 | 10:59:AM

(اشرف خان)انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں 6 پیسے اضافہ ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 224.94 روپے سے بڑھ کر 225روپے پر پہنچ گیا ۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔

اوپن مارکیٹ میں آسٹریلین ڈالر 154روپے 35پیسے پر پہنچ گیا،کینڈین ڈالر کی 166 روپے 3 پیسے پر ٹریڈنگ جاری،چینی یوآن 32روپے 48پیسے کا ہو گیا،یورو 257 روپے پانچ پیسے کا ہو گیا،سعودی ریال 64روپے 7پیسے کا ہو گیا،اماراتی درہم 67 روپے8 پیسے کا ہو گیا،یوکے پاونڈ 298 روپے پر ٹریڈ ہونے لگا۔
 

ضرور پڑھیں: بجلی فری ،پٹرول190روپے لٹر ملے گا؟

 دوسری جانب ڈالر مہنگا ہونے سے سونا بھی مہنگا ہونے لگا ہے،ایک تولہ سونے کی قیمت پہلی بار 1 لاکھ 72 ہزار 700 روپے کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ دس گرام سونا 686 روپے اضافے سے 1 لاکھ 48 ہزار 62 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 20 روپے اضافے سے 1980 روپے پر پہنچ گئی ۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر مہنگا ہوکر 1793 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ۔انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں بڑھتے فرق کی وجہ سے سونے کی لاگت بڑھ رہی ہے ۔

مزیدخبریں