اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہو گا: الیکشن کمیشن

Dec 19, 2022 | 11:30:AM
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہوگا
کیپشن: الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اسمبلی تحلیل ہوئی تو نیا مینڈیٹ 5 سال کیلئے ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق الیکشن نے کہا ہے کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کا الیکشن ایک تاریخ پر کرانا آئینی تقاضہ نہیں، اسمبلی تحلیل ہونے کی صورت میں پوری اسمبلی کا انتخاب ضمنی الیکشن نہیں ہوتا۔

 الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفے منظور ہوئے تو ضمنی انتخاب ہوگا، اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو 90 روز میں الیکشن کرانے ہوں گے، 90 روز میں انتخابات کرانا آئینی تقاضہ ہے۔