(ویب ڈیسک) وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اور اداکار فیروز خان میں انسٹاگرام پر لفظی جنگ شدت اختیار کرگئی ، دونوں ہی ہار ماننے کو تیار نہیں۔
اداکارہ حمیمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان اور بھتیجے سلطان کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں اداکار گاڑی چلا رہے ہیں، ساتھ ہی ان کا بیٹا سلطان بھی ڈرائیونگ سیٹ پر اداکار کی گود میں بیٹھا ہے۔شنیرا نے اداکارہ کی انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ شیئر کیا اور فیروز پر سخت تنقید کی۔
ضرور پڑھیں :شنیرا اور فیروزخان میں ’’جنگ‘‘شدت اختیار کرگئی
دونوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہی تھی کہ اب ایک تیسرے فریق بھی اس میں گھس آئے ہیں،تیسرے فریق کوئی اور نہیں پاکستان کے نامور اداکار عمران اشرف ہیں ۔ عمران اشرف نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر اپنے بیٹے روحام کو گود میں بٹھا کر سیلفی شیئر کی جس پر شنیرا نے اسے کوئی اور ہی رنگ دے دیا۔
شنیرا نے اسے ری شیئر کرتے ہوئے فیروز خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب لوگ آپ سے ہمدردی میں آپ کی نقل کر رہے ہیں، براہِ مہربانی تسلیم کیجیے کہ یہ غلط ہے یا کہیے کہ چھوٹے بچوں کی جان خطرے میں ہے‘۔
تاہم اب عمران اشرف نے اس پر وضاحت پیش کی اور شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بغیر کسی مقصد کے یہ تصویر شیئر کی، اداکار نے کہا 'اس وقت میرا بیٹا، میں اور سابقہ اہلیہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، میں نے تصویر محبت میں لگائی، اس سے قبل بھی میں اسکوٹر پر لی گئی بیٹے کے ساتھ تصاویر لگاتا رہتا ہوں،مجھے اس تنازع کا کوئی علم نہیں، پھر میں مجھے اس سے منسلک کیا جارہا ہے، بھابھی تہمت بھی ایک چیز ہوتی ہے، میری درخواست ہے کہ ایسا نہ کریں، بغیر سوچے سمجھے میری ذاتی چیز کو آپ اپنے تنازع کے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔
عمران اشرف نے شنیرا کے لیے کہا کہ 'میں نے تو کچھ نہیں کہا، یہ بھی نہیں کہا کہ آپ غلط بات کررہی ہیں، میرا آپ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے تو میں آپ کی بات کے درمیان کیوں آؤں گا، بھابھی تو ماں جیسی ہوتی ہے اور آپ ہمارے لیے قابلِ عزت ہیں'۔