سیٹ ایڈجسٹمنٹ :پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ق کی کمیٹی قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)تحریک انصاف نے مسلم لیگ ق کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کمیٹی قائم کردی۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف نے شاہ محمود قریشی کی صدارت میں مسلم لیگ ق سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے لئے کمیٹی قائم کردی ہے۔
ضرور پڑھیں :وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ نے بڑا قدم اٹھالیا
ق لیگ سے مشاورت کے لئے قائم کی گئی کمیٹی میں اسد عمر، پرویز خٹک اور فواد چوہدری بھی شامل ہیں۔ جب کہ مسلم لیگ ق کی جانب سے چوہدری پرویزالہی، مونس الٰہی اور حسین الٰہی شامل ہیں۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بات کے لئے کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا، جس میں مسلم لیگ ق کی جانب سے مانگی گئی نشستوں پر مذاکرات ہوں گے۔کمیٹی ق لیگ سے مشاورت کے بعد ان کے مطالبات عمران خان کے سامنے رکھے گی۔
یاد رہے اسپیکر سیکرٹریٹ نے رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے عمران خان کا کردار ختم کر دیا، ارکان اسمبلی کے اجتماعی استعفے قبول کرنے کا اختیار نہیں رہا۔دوسری جانب استعفوں کی منظوری کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کا بدھ یا جمعرات کو اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہونے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ دو روز قبل عمران خان نے کہا تھا ہم قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر کہیں گے کہ ہمارے استعفے منظور کیے جائیں۔