لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کے تدارک سے متعلق کیس کی سماعت

Dec 19, 2022 | 15:18:PM

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں سموگ کت تدارک کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی جس میں مختلف درخواستوں پر بات ہوئی۔

اس حوالے سے عدالت نے پیمرا کو سموگ آگاہی کے متعلق الیکٹرانک میڈیا پرائم ٹائم میں اشتہارات اور پبلک سروس میسج چلانے کا حکم دیا۔

اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے آلودگی کا باعث بننے والی فیکٹریوں کی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کے اقدامات پر بھی زور دیا۔

اس مقصد کیلئے عدالت نے محکمہ ماحولیات اور پی ڈی ایم ایم اے کو حکم دیا کہ وہ لانگ رینج کیمروں کے حصول کیلئے حکومت کو ریکوزیشن بھیجیں۔

اظہر صدیق اور ایڈووکیٹ عبداللہ کی جانب سے استدعا کی گئی کہ بچے سموگ سے متاثر ہورہے ہیں، سکولوں نے چھٹیاں جنوری کے پہلے ہفتے تک کی ہیں، عدالت سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے دوسرے ہفتے تک بڑھانے کا حکم دے۔

اس کے جواب میں عدالت نے ممبرز جوڈیشل کمیشن کو محکمہ ایجوکیشن سے سکولوں کی چھٹیوں میں اضافے کیلئے بات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں۔

اس کے بعد عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں