(24 نیوز)مہنگے تیل ،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے ستائے عوام کیلئے خوشخبری ،پاکستان کے صوبہ سندھ میں قدرتی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں،یہ ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے ہیں ۔او جی ڈی سی ایل نے 26 جون 2022 کو تیل اور گیس کی تلاش شروع کی۔
سرکار ی دستاویزات کے مطابق 3400 میٹرگہرائی سے ذخائر دریافت ہوئے ،سانگھڑ چک 5 جنوبی سے 2 ہزار بیرل یومیہ تیل نکالا جائے گا،کنویں سے 13 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی دریافت ہوئی ہے۔