عالمی مالیاتی ادارے کا دباؤ، حکومت کا عوام کو ریلیف نہ دینے کا فیصلہ
آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت اگلے 2 مہینوں میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے معاہدے۔عالمی مالیاتی ادارے کا دبائو ،حکومت نے آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمت میں کمی کا عوام کو مکمل ریلیف نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیزل پر فی لیٹر 50 روپے لیوی عائد کرنے کا معاہدہ ہے جس کے تحت اگلے 2 مہینوں میں ڈیزل پر 20 روپے فی لیٹر مزید پیٹرولیم لیوی بڑھائی جائے گی جب کہ لیوی بڑھانے سے ٹیکس محصولات ہدف حاصل نہ ہوا تو سیلز ٹیکس لگایاجائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس محصولات بڑھانے کا مطالبہ کیا جارہا ہے جس وجہ سے فی لیٹرڈیزل پر مکمل ریلیف دینے کی بجائےکم ریلیف دیاجائے گا۔ آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ میں قدرتی گیس اور تیل کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوگیا ۔یہ ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے ہیں ۔او جی ڈی سی ایل نے 26 جون 2022 کو تیل اور گیس کی تلاش شروع کی۔
سرکار ی دستاویزات کے مطابق 3400 میٹرگہرائی سے ذخائر دریافت ہوئے ،سانگھڑ چک 5 جنوبی سے 2 ہزار بیرل یومیہ تیل نکالا جائے گا،کنویں سے 13 لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی دریافت ہوئی ہے۔