(ویب ڈیسک) پنجاب کی سیاسی صورتحال اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لیے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ایک مرتبہ پھر زور دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قائد اعظم کی سالگرہ کے حوالے سے ایوان صدر میں تقریب کی ریکارڈنگ ہوئی جس میں صدر مملکت عارف علوی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزراء نے شرکت کی۔
تقریب سے قبل صدر مملکت اور وزیر خزانہ کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں صدر مملکت نے اسحاق ڈار کو پیغام دیا۔ قائد اور بچے کے عنوان سے تقریب کا انعقاد ہر سال کیا جاتا ہے۔