سیاسی صورتحال: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا

Dec 19, 2022 | 16:21:PM
وزیراعظم شہباز شریف نے کل صبح 11 بجے پی ایم ہاؤس وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی
کیپشن: وفاقی کابینہ اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کل صبح 11 بجے پی ایم ہاؤس وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کر لیا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوگی۔

 وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار معیشت پر بریفنگ دیں گے۔ کابینہ کل اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے گا۔ وفاقی کابینہ کل انرجی پلان کی بھی منظوری دے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم نے گردشی قرضوں پر اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔  اجلاس میں سرکلر ڈیٹ میں کمی کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جائے گا۔ توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4ہزار177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2 ہزار 277 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے۔ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے۔