اسلامو فوبیاکا ایجنڈا، کون سا ڈرامہ دیکھ کر فیصل قریشی خاموش نہ رہ سکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)24 نیوز کے ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے' میں جج فیصل قریشی ڈرامہ "بختاور" پراسلاموفوبیا کےحوالے سے تنقید کرتے ہوئے نظر آئے۔
پروگرام جج فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ڈراموں کے زریعے لوگوں کا ذہن بناتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہم نے ڈراموں میں جہاں ایک ایسی لڑکی کا کردار دکھانا ہوتا ہے جو خراب ہے تو ہم اس لڑکی کو جینز اور شرٹ پہنا دیتے ہیں، جس سے یہ زہن بن جاتا ہے کہ ہر جینز اور شرٹ پہنے والی لڑکی کردار کی خراب ہے۔
اسی طرح ہم جب بھی کسی مولوی کا کردار ڈرامے میں لے کر آتے ہیں تو ہم ہمیشہ اسے غلط دیکھاتے ہیں۔ ڈرامہ "بختاور میں جب اپ ایک مولوی دیکھا رہے ہیں کہ وہ اللہ کی اور دین کی باتیں کر رہا ہے وہیں وہ دھوکا دے کر شادیاں کر رہا ہے تو اس سے ہم لوگوں کے دماغ میں غلط تاثرپیش کرتے ہیں۔ پہلے ہی اسلاموفوبیا کےحوالے سے پورا اینجنڈا چل رہا ہے اور ان حرکتوں سے ہم اس ایجنڈا کو اور بڑھا رہے ہیں۔جج عتیقہ اوڈھو نے بھی کہا کہ پاکستان میں ڈرامہ لوگوں کا ذہن بنانے میں بہت اہمیت رکھتا ہے تو ہمیں ان باتوں کا خیال رکھنا چاہئے کہ ہم کس کو اچھا اور برا دکھا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
پاکستان کا پہلا ٹی وی شو 'کیا ڈرامہ ہے' خصوصی ڈراموں کے تجزیوں، ٹرینڈنگ کہانیوں اور بہت کچھ کے لیےدیکھیئے ہر ہفتہ اور اتوار کی رات 10:03 منٹ پر صرف 24نیوز پر۔