لاہورہائیکورٹ ،پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے درخواست سماعت کے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے درخواست کل سماعت کے مقررکردی گئی۔
جسٹس شاہد کریم شہری نامدار علی کی درخواست پر ارجنٹ کیس کی حیثیت سے سماعت کریں گے، درخواست میں عمران خان، پرویز الٰہی ، گورنر پنجاب ،الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں شہری نامدار علی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے سترہ دسمبر کو پنجاب اور کے پی کے اسمبلی کی تحلیل کا اعلان کر رکھا ہے،جو صوبوں کی آئینی خودمختاری کیخلاف ہے۔ درخواست میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ پرویز الٰہی نے ایک انٹرویو میں اسمبلی کا آئینی وقت پورا کرنے کا بیان دیا ،وزیراعلیٰ نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر ایک ماہ پہلے دستخط کرنے کا بھی بیان دیاہے ۔
شہری کا درخواست میں کہنا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر اسمبلی تحلیل کرنا آئین اور قانون کے خلاف ہو گا ،عمران خان اپنے مفاد کیلئے پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنا چاہتے ہیں جس سے ملک کو نقصان ہوگا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب اسمبلی کی تحلیل روکنے کیلئے حکم جاری کرے۔
یہ بھی پڑھیے: سیٹ ایڈجسٹمنٹ ، پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ق کی کمیٹی قائم