صارفین کا شدید احتجاج ِ ٹوئٹر کا متنازع پالیسی پر یوٹرن

Dec 19, 2022 | 16:58:PM

(ویب ڈیسک) صارفین کے شدید احتجاج پر ٹوئٹر نے نئی متنازع پالیسی پر چند گھنٹوں بعد ہی یوٹرن لے لیا اور اس بلاگ پوسٹ کو بھی ڈیلیٹ کردیا جس میں پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا۔

گزشتہ روز 18 دسمبر کو  ٹوئٹر کی جانب سے ایک نئی پالیسی کا اعلان کیا گیا تھا جس میں ٹوئٹر کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹس کے لنکس پوسٹ کرنے پر پابندی عائد کی گئی تھی یعنی جو اکاؤنٹس فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے لنکس اور یوزر نیم کو پروموٹ کرتے ہیں، انہیں اب اس کی اجازت نہیں ہوگی ۔

صارفین کے شدید احتجاج کے باعث چند گھنٹوں بعد ہی ٹوئٹر کی جانب سے پالیسی پر یوٹرن لیا گیا اور ٹوئٹر  نے اس پالیسی کے اعلان والی پوسٹ کو بھی ڈلیٹ کردیا۔

مزیدخبریں