دہشتگردانہ حملے روکنا سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے بس کی بات نہیں، رپورٹ میں انکشاف

Dec 19, 2022 | 18:02:PM
دہشتگردانہ حملے روکنا سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے بس کی بات نہیں، رپورٹ میں انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی اداروں نے محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوا کی صلاحیت پر سوال اٹھادئیے۔
قومی اداروں کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشتگردی کے مقابلہ کیلئے بے بس ہے،سی ٹی ڈی کے پی کے نہ تو وسائل رکھتا ہے اور نہ ہی ضروری افرادی قوت، خیبرپختونخوا کا انسداد دہشت گردی کا محکمہ مسائل میں گھراہے،صوبے میں دہشتگردی کے بڑھتے حملے روکنا اس کے بس کی بات نہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ضرورت اس امر کی ہے سی ٹی ڈی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی فوری تنظیم نو کی جائے، رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ادارے کو وسائل فراہم کرنے کے علاوہ تربیت کی بھی اشد ضرورت ہے،محکمہ انسداد دہشتگردی خیبرپختونخوادہشتگردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا مسائل کی آماجگاہ بن گیا، افرادی قوت اور وسائل موجود نہیں، صوبے میں دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے حملوں کو روکنا ممکن نہیں،قومی اداروں نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی ہنگامی بنیادوں پر تنظیم نو، وسائل کی فراہمی اور تربیت کے اقدامات کی سفارش کردی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر