(24 نیوز)بلوچستان کا ضلع خضدار یکے بعد دیگرے دو دھماکوں سے لرز اٹھا، دھماکوں میں 20 سے زائد شہری زخمی، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خضدار شہر میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوگئے،گنجان کاروباری مرکز عمر فاروق چوک پر پہلا دھماکا ہوا ہے جس کے بعد عوام جمع ہونے کے فوراً بعد دوسرا دھماکہ موٹرسائیکل میں نصب بم کے ذریعے کیا گیا،ڈپٹی کمشنر خضدار کو واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار موقع پر پہنچ گئے زخمی افراد کو ریسکیو کیا گیا، ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے شہر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے،ڈپٹی کمشنر خضدار ہسپتال میں لائی گئی تمام زخمی افراد کو بہترین علاج معالجے کے لئے ہسپتال میں موجود ہیں،شہر بھر میں سیکورٹی الرٹ کردیا گیا ہے،تحقیقاتی ادارے جائے واقعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت کا چیئرمین پی ٹی اے کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ