آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے،اسحاق ڈار

Dec 19, 2022 | 20:38:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات مردم شماری کے بعد ہی ہوں گے،حکومت مردم شماری کیلئے فنڈز جاری کر چکی ہے ،چیف الیکشن کمشنر اپنا آئینی کردار ادا کریں گے۔
اسحاق ڈار کاکہناتھا کہ جب صدر عارف علوی سے ملاقات ہو تو باتیں ہوتی رہتی ہیں ۔ان کاکہناتھا کہ پیٹرولیم مصنوعات اورڈالر کی قیمت میں واضح کمی آ چکی ہے ،جب بھی الیکشن ہوں گے ہم تیار ہیں ،امید ہے کہ ہمیں الیکشن میں کامیابی ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا چیئرمین پی ٹی اے کو توسیع نہ دینے کا فیصلہ

مزیدخبریں