(24نیوز) عمران اشرف نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں فیروز خان کا ساتھ نہیں دے رہا تھا ، میں تو سیٹ بیلٹ کے حق میں ہوں اور اگر شنیرا اکرم چاہیں تو میں حفاظتی تدابیر پر ان کے ساتھ مل کر کمپئن چلانے کو تیار ہوں ۔
24 نیوز کے نمائندے علی عارف نے جب عمران اشرف ،شنیرا اور فیروز خان کے تنازع پر عمران اشرف اور شنیرا اکرم کو ٹریفک حفاظتی ندا بیر کے لیے کمپئن چلانے کی تجویز دی تو عمران اشرف نے اس پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں تو سیٹ بیلٹ کے حق میں ہوں اور اگر شنیرا اکرم چاہیں تو میں حفاظتی تدابیر پر ان کے ساتھ مل کر کمپئن چلانے کو تیار ہوں ۔
شنیرا اکرم نے بھی 24 نیوز کی تجویز کو سراہا اور ٹریفک حفاظتی ندا بیر کے لیے کمپئن چلانے کی یقین دہانی کرادی۔
واضح رہے کہ عمران اشرف نے گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر اپنے بیٹے روحام کو گود میں بٹھا کر سیلفی شیئر کی جس پر شنیرا نے اسے کوئی اور ہی رنگ دے دیا۔
شنیرا نے اسے ری شیئر کرتے ہوئے فیروز خان کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اب لوگ آپ سے ہمدردی میں آپ کی نقل کر رہے ہیں، براہِ مہربانی تسلیم کیجیے کہ یہ غلط ہے یا کہیے کہ چھوٹے بچوں کی جان خطرے میں ہے‘۔
تاہم اب عمران اشرف نے اس پر وضاحت پیش کی اور شنیرا اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بغیر کسی مقصد کے یہ تصویر شیئر کی، اداکار نے کہا 'اس وقت میرا بیٹا، میں اور سابقہ اہلیہ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں، میں نے تصویر محبت میں لگائی، اس سے قبل بھی میں اسکوٹر پر لی گئی بیٹے کے ساتھ تصاویر لگاتا رہتا ہوں،مجھے اس تنازع کا کوئی علم نہیں، پھر میں مجھے اس سے منسلک کیا جارہا ہے، بھابھی تہمت بھی ایک چیز ہوتی ہے، میری درخواست ہے کہ ایسا نہ کریں، بغیر سوچے سمجھے میری ذاتی چیز کو آپ اپنے تنازع کے ساتھ جوڑ رہی ہیں۔