دھند کا راج،راستے بند ،ائیرپورٹ پر حد نگاہ کم

Dec 19, 2022 | 22:27:PM
موٹروے ,دھند, راج،راستہ, بند
کیپشن: موٹروے پردھند چھائی ہوئی ہے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے سمندری تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ۔

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد  کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کیلئے بند کیا جاتاہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ روڈ یوزرز  آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں،   غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔

 تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں،   معلومات اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں ،موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ  سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں ۔

دوسری جانب لاہور ائیرپورٹ کے اطراف میں شدید دھند، رن وے پر حد نگاہ 600 میٹر سے بھی کم رہ گئی،حد نگاہ میں کمی کے باعث پائلٹس کو لاہور ائیرپورٹ پر لینڈنگ میں دشواری کا سامنا، ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جدہ سے آنے والی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 738 کو لینڈنگ کی اجازت نہ ملی،دھند کے باعث پائلٹ طیارے کو فضا میں ہی چکر لگانے لگا،ائیرپورٹ حکام کی پائلٹ کو لینڈنگ سے قبل اے ٹی سی انتظامیہ سے ہدایات لینے کی ہدایت دی گئی۔

جدہ سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز کے پائلٹ کی لاہور ائیرپورٹ لینڈنگ کی کوشش،پائلٹ نے رن وے 350 میٹر حد نگاہ پر طیارہ اتار لیا۔