پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے، آصف زرداری

Dec 19, 2022 | 22:59:PM
سابق صدر آصف زرداری، جمہوری استحکام، پارلیمان کی بالادستی، قربانی، دینے کیلئے تیار،
کیپشن: آصف زرداری کیساتھ ارکان کا گروپ فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کیلئے ہر قربانی دینے کیلئے تیار ہیں ،پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری پنجاب اسمبلی بچانے کے مشن پرہیں،آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس میں اجلاس ہوا،پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے ایم پی ایز نے سابق صدر سے ملاقات کی ،آصف زرداری نے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو وزیر اعظم شہبازشریف اور چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقاتوں پر اعتماد میں لیا،اجلاس میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
پیپلز پارٹی نے پی ڈی ایم کے ساتھ چلنے کا فیصلہ کیا، آصف زرداری نے کہاکہ جمہوری استحکام اور پارلیمان کی بالادستی کے لئے ہر قربانی دینے کے لئے تیار ہیں ،آنے والا وقت انارکی اور انتشار کی سیاست کرنے والی قوتوں کا متحمل نہیں ہوسکتا، سابق صدر نے کہاکہ پیپلزپارٹی پاکستان میں آئین کی بالادستی پارلیمان کی بقا اور غریب کی فتح تک اپنی جہدوجہد جاری رکھے گی،سیاسی نظام کی بقا کے بھٹو مشن کو پورا کریں گے،پنجاب اسمبلی کو بچانے کی جہدوجہد جاری رکھیں گے۔
سید حسن مرتضیٰ نے کہاکہ سیاست ممکنات کا کھیل ہے، آصف زرداری ممکنات کی سیاست کے ماہر ہیں ،جمہوری قوتیں آپ کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
پیپلز پارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے آصف زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہارکیا، اجلاس میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خضدار میں یکے بعد دیگرے2 دھماکے، 20 سے زائد افراد زخمی