بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کا معاملہ، تحریک انصاف  دو حصوں میں تقسیم 

Dec 19, 2022 | 23:53:PM

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کی مشکلات میں مزید اضافہ، تحریک انصاف کے ارکان بلوچستان اسمبلی میں استعفوں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی بلوچستان کے ارکان اسمبلی دو حصوں میں تقسیم ہوگئے، پی ٹی آئی کےپارلیمانی لیڈرنصیب اللہ مری کا گروپ استعفے دینے  کا حامی، رکن اسمبلی سردار یار محمد رند کا گروپ استعفیٰ دینا نہیں چاہتا۔

اس حوالے سے نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ بلوچستان اسمبلی سے استعفوں کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، عمران خان جب حکم کریں گے ہم استعفیٰ دے دیں گے۔

یاد رہے کہ  بلوچستان اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 7 ارکان ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی ،سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان اور ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔

 ن لیگ اور پیپلزپارٹی ارکان نے وزیراعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی جس میں گورنر پنجاب سے وزیراعلیٰ پرویز الٰہی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا مطالبہ کیاگیاہے، لیگی رہنما طاہر خلیل سندھونے کہاکہ گورنر کو وزیراعلیٰ سے اعتماد کے ووٹ کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے۔

مزیدخبریں