نگران وزیراعظم کوئٹہ پہنچ گئے

Dec 19, 2023 | 01:25:AM

(عیسیٰ ترین) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر ان کا استقبال گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ علی مردان ڈومکی نے کیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کوئٹہ میں قیام کے دوران گورنر بلوچستان، نگران وزیراعلیٰ اور نگران وزراء سے ملاقاتیں کریں گے، نگران وزیراعظم پی ٹی وی سٹیشن کا دورہ کرنے کے علاوہ سی ایم ہاؤس میں یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔

اس کے علاوہ نگران وزیراعظم کو امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔

مزیدخبریں