(ویب ڈیسک)معروف جوڑی ایشوریہ اور ابھیشیک بچن میں علیحدگی کی افواہیں ایک بار پھر عروج پر دونوں میاں بیوی تقریب میں شرکت کیلئے الگ الگ گاڑی میں پہنچے ،جس کے بعد سوشل میڈیا پر ایک ان کی علیحدگی کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی ۔گزشتہ کئی روز سے بالی ووڈ کی معروف جوڑی ایشوریہ رائے اورابھیشیک بچن کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں۔
ایشوریہ اور ابھیشیک بیٹی کے سکو ل کی سالانہ تقریب میں شامل ہونے کے لیےاپنی اپنی گاڑیوں میں پہنچے ایشوریہ اپنی والدہ کے ہمراہ اور ابھیشیک اپنے والد اور بھانجے اگستیا ننداکے ساتھ پہنچے جس کو دیکھ کر دونوں میاں بیوی کی علیحدگی کی خبروں کی صداقت ہونے لگی۔میڈیا کے سوالات پر بھی دونوں میاں بیوی خاموش رہے اور کسی نےجواب نہیں دیا۔
ایشوریہ کالے رنگ کے لباس میں نظر آئیں جبکہ ابھیشیک نےنیلے رنگ کے کپڑے پہن رکھے تھے۔
دونوں میاں بیوی کو الگ الگ دیکھ کر ایک بار پھر دونوں میاں بیوی خبروں کی زینت بن گئے کچھ صارفین نے سوشل میڈیا پہ لکھا کہ انہیں ایشوریہ کا رویہ ابھیشیک کے ساتھ پسند نہیں آیا ایشوریہ نے ابھیشیک اور ان کے والد کاگا ڑی سے اترنے کا انتظار تو کیا مگر ان سے ملے بغیر ہی وہ اکیلی تقریب میں چلی گئی جس کی وجہ سےاب سوشل میڈیا پہ ایشوریہ تنقید کا نشانہ بن رہی ہیں ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایشوریہ نے اپنی سالگرہ صرف اپنی والدہ اور بیٹی کے ساتھ منائی تھی جس میں بچن فیملی کہیں نظر نہیں آئی جس کی وجہ سے دونوں میاں بیوی کی علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پرگردش کرنے لگیں۔