عام انتخابات 2024 کیلئے کاغذات نامزدگی موصولی کا آغاز

Dec 19, 2023 | 11:32:AM

(24 نیوز)عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی عمل کا باقاعدہ آغاز ,کاغذات نامزدگی موصولی کیلئے الیکشن کمیشن کے باہر ڈسک قائم ۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری انتخابی شیڈول کے مطابق عام انتخابات 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی وصولی کا سلسلہ جاری ہے ، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کیلئے 11 صفحات پر مشتمل فارم الیکشن کمیشن آفس اور الیکشن ڈسک پر دستیاب  ہے ، نامزدگی فارم میں امیدواروں کو اقرار نامہ اور بیان حلفی بھی جمع کروانا ہو گا،

بیان حلفی میں امیدوار کو اپنے آپ کو انتخابات کے لئے اہل ثابت کرنا ہو گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نامزدگی فارم میں ختم نبوت پر قطعی اور غیر مشروط ایمان رکھنے کا کالم بھی شامل  ہے ، قائد اعظم محمد علی جناح کے اعلان کی وفاداری کا کالم بھی فارم میں شامل  کیا گیا ہے ، امیدوار کو پاکستان کا صدق دل سے وفادار رہنے کا حلف بھی دینا ہو گا ، پاکستان کی سالمیت، خوداری اور دفاع کا حلف  لیناہو گا،اسلامی نظریہ کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں رہنے کا اقرار بھی حلف نامے میں شامل  ہے ۔

مخصوص اور غیر مسلم نشستوں کے لیے بھی فارم وصول کئے جا سکتے ہیں، ایک امیدوار زیادہ سے زیادہ 5کاغذات نامزدگی حاصل کر سکتا ہے ، نامزدگی فارم میں بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں ، نامزدگی فارم میں اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کرنا ہوں گی، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ 20 تا 22 دسمبر ہے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24 تا 30 دسمبر ہوگی اور اعتراضات 3 جنوری تک دائر کیے جا سکیں گے جب کہ کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلیں 10 جنوری تک سنی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی سرکار کا آزادی صحافت پر ایک اور وار

مزیدخبریں