عمران خان نےسائفر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج  کر دیا 

Dec 19, 2023 | 13:43:PM

(24 نیوز ) سائفر کیس میں گرفتار سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کیس کی کارروائی اسلام آبادہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق بانی و سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ سائفر کیس میں اب تک کی کارروائی کو غیر قانونی ،کالعدم قرار دے کر بری کیا جائے، 23نومبر سے اب تک کی ٹرائل کورٹ کی کارروائی غیر قانونی اور انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے، 12دسمبر کو ٹرائل کورٹ نے سائفر کیس کے خلاف ہماری درخواست مسترد کی، ٹرائل کورٹ کے جج نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 13 (2)(3) میں لفظ شکایت کی درست تشریح نہیں کی، قانون میں لفظ "شکایت"کی تشریح واضح ہے،پولیس افسر کی رپورٹ کا ذکر نہیں ،کریمنل پروسیجر کی دفعہ 4 (h) میں بھی لفظ (شکایت)کو واضح کیا گیا ہے ۔ 

 عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ قانون کے مطابق شکایات کا مطلب کسی الزام پر مجسٹریٹ کے روبرو زبانی یا تحریری استدعا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف زیر سماعت سائفر کیس ایف آئی آر اور پولیس رپورٹ کی بنیاد پر چلایا جارہا ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ ایک اسپیشل قانون ہے جو عام قانون سے مختلف ہے، اسپیشل لاء ہونے کی وجہ سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا اطلاق کرتے ہوئے قانونی طریقہ کار کو اپنایا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عدالت کا شیرافضل مروت کیخلاف کارروائی نہ کرنے کا حکم

مزیدخبریں