ہماری 2 نسلیں انصاف مانگنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ آتی رہی ہیں، بلاول بھٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی)آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی کی تقریب کے موقع پر لاہورہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے ،
ہماری دونسلیں انصاف کیلئے لاہورہائیکورٹ آتی رہیں،میں تیسری بار لاہور ہائیکورٹ بار آیا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کا وکیلوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا،لاہور ہائیکورٹ کو کرائم سین کے طور پر دیکھا جاتا ہے،ہماری 2نسلیں انصاف مانگنے کیلئے یہاں آتی رہیں،12سال بعد ریفرنس سننے پر چیف جسٹس اور دیگر ججز کا شکر گزار ہوں،امید ہے قائدعوام کو انصاف دیاجائے گا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ سیاست کو ذاتی دشمنی میں تبدیل کردیا گیا ہے، کوئی امیرالمومنین بننا چاہتا ہے،کوئی ٹائیگرفورس سے ملک چلانا چاہتا ہے، سابق چیئرمین پی ٹی آئی جس پر الزام لگا رہے تھے ،وہ بھی غلط ہوسکتے ہیں۔
تقریب کے بعد چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری فیصل ٹاؤن میں نوید چوہدری کی رہائش گاہ پہنچ گئے،بلاول بھٹو زرداری نوید چودھری سے انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے لئے پہنچے ہیں،اس موقع پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے قائمقام صدر رانا فاروق سعید، سید حسن مرتضی، پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل، فائزہ ملک، رانا جمیل منج، حافظ غلام محی الدین، رانا اشعر، ثمینہ خالد گھرکی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔
یہ بھی پڑھیں :سابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نےسائفر کیس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا