الیکشن کمیشن نے مشیر احد چیمہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دےدیا

Dec 19, 2023 | 16:45:PM

(عثمان خان)الیکشن کمیشن پاکستان نے وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔

الیکشن کمیشن پاکستان نے کہا کہ احد چیمہ گزشتہ کابینہ کا حصہ رہے ہیں، احد چیمہ انتخابات پر اثر انداز ہوسکتے ہیں، اس لیے انہیں فوری طور پر مشیر کے عہدے الگ کردیاجائے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن وزیر اعظم کے ایک اور مشیر فواد حسن فواد سےمتعلق 21 دسمبر کوسماعت کرےگا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس میں نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو نوٹس جاری کر رکھا ہے جبکہ نگراں وزیر فواد حسن فواد اور مشیر احد چیمہ کو بھی نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

درخواست گزار وکیل سید عزیزالدین کاکا خیل نے درخواست دائر کی تھی،ایڈووکیٹ سید عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر درخواست میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ان کی کابینہ کے بعض دیگر ارکان کو ہٹانے کی استدعا کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور اسد عمر کی بریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے یہ درخواست ایک ایسے موقع پر منظور کی گئی جب ایک روز قبل ہی الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن 2024 کا انتخابی شیڈول جاری کردیا تھا۔

مزیدخبریں