(ویب ڈیسک) سعودی عرب کی جانب سے آج منگل کے روز 33 واں طیارہ غزہ کے جنگ زدہ لوگوں کی امداد کیلئے بھیجا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ طیارہ ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ایئرپورٹ سے مصر کے العریش بین الاقوامی ایئرپورٹ کیلئے روانہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: غزہ کے تباہ مکانات جنگجوؤں کی محفوظ پناہ گاہوں میں تبدیل،7 اسرائیلی فوجی افسران ہلاک
سعودی مملکت کی امدادی ایجنسی کے ایس ریلیف کے زیرِ انتظام یہ طیارہ محصور غزہ کی پٹی کے لوگوں کیلئے 18 ٹن طبی سامان لے کر جا رہا ہے۔
ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق یہ فلسطینی عوام کی حمایت کیلئے سعودی عرب کے عزم کا حصہ ہے۔