موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے، شیر افضل مروت

Dec 19, 2023 | 18:04:PM

(ارشاد قریشی)تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے کہاہے کہ صاف شفاف الیکشن ،الیکشن کمشنر سے ضروری ہے،جس ادارے نے الیکشن کرانے ہیں وہ ہی اگر متنازعہ ہے تو الیکشن کیسے شفاف ہوںگے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوسکتے۔
تحریک انصاف کے رہنماشیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے تفصیلی ملاقات ہوئی ہے،بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس کاغذات نامزدگی لے کر گیا تھاوہ سارے کاغذات پہلے جیل انتظامیہ نے سکین کرلی ہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات میں جیل انتظامیہ رکاوٹیں ڈال رہی ہے،جیل انتظامیہ کے رویے کیخلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے،الیکشن سر پر ہیں ایک گھنٹے ملاقات میں سارے معاملات پر گفتگو نہیں ہوتی،جیل ملاقات کا دورانیہ بڑھانے سے متعلق بھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے الیکشن میں ورکرز کو ترجیح دی جائے گی،بلوچستان میں ورکرز کنونشن پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا،ان کاکہناتھا کہ صاف شفاف الیکشن ،الیکشن کمشنر سے ضروری ہے،جس ادارے نے الیکشن کرانے ہیں وہ ہی اگر متنازعہ ہے تو الیکشن کیسے شفاف ہوں،موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن صاف و شفاف نہیں ہوسکتے۔
انہوں نے کہاکہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے جن لوگوں نے ورکرز کنونشن میں حصہ نہیں کیا انکو ٹکٹ نہیں ملے گا،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے جو لوگ دوسری پارٹیوں میں گئے ہیں انکے راستے بند ہیں۔
صحافی کے سوال ”چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی تو پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ہوئی تھی اب عدم اعتماد کیوں، کے جواب میں شیر افضل مروت نے کہاکہ جنرل باجوہ کی تعیناتی بھی نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ

مزیدخبریں