(اشرف خان) بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا مہنگا ہوگیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کے اضافے سے 2047 ڈالر پر آگئی۔ جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پرانی موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ
قیمت میں اضافے کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 17 ہزار 600 جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 343 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 86 ہزار 577 ہوگئی ہے۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2670 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2289.09 روپے پر مستحکم رہی۔