عام انتخابات، اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے 82 امیدواروں کو کاغذات نامزدگی فارم جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ عام انتخابات میں اسلام آباد سے قومی اسمبلی کی تین نشستوں کیلئے 82 امیدواروں کو کاغذات نامزدگی فارم جاری کردیے گئے۔
ریٹرننگ افسران نے پبلک نوٹس کے بعد کاغذات نامزدگی جاری کیے، ان میں سے این اے 46 کیلئے 13 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے جبکہ این اے 47 کیلئے 34 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
اسی طرح این اے 48 کیلئے 35 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی حاصل کیے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کاغذات نامزدگی 20 سے 22 دسمبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ کاغذات نامزدگی صبح 8:30 بجے سے شام 4:30 بجے تک داخل کیے جاسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے ہوتے الیکشن شفاف نہیں ہوسکتے، شیر افضل مروت