(راؤ دلشاد )پاکستان مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں نواز شریف نے لیگی رہنما کی باپ اور بھائی سے صلح کرادی ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد سے لیگی رہنما میاں معظم کی ان کے والد اور سابق سابق ایم این اےمیاں فاروق اور بھائی میاں قاسم سے صلح کروا دی ، نواز شریف نےاجلاس میں قرآنی آیات کا حوالہ دیا اور کہا کہ والدین کی تکریم ہر حال میں لازم ہے ،والدین کو آف تک کہنے کا حکم نہیں ہے ،میاں نواز شریف نے میاں معظم کو والد میاں فاروق اور میاں قاسم سے معافی مانگنے کی ہدایت کی ، میاں فاروق کے بیٹے میاں معظم نے والد اور بھائی میاں قاسم دونوں سے معذرت کی ،میاں معظم نے والد میاں فاروق کے گھٹنوں کو ہاتھ لگایا جبکہ بھائی میاں قاسم کو گلے لگایا ،میاں فاروق کے بیٹے میاں معظم نے والدکی مرضی کے برخلاف پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواست دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات پر الیکشن کمیشن اعتراضات سے متعلق فیصلہ محفوظ