(وقاص عظیم) ملک میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار، ارکان پارلیمنٹ بھی فراڈ سے نہ بچ سکے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے پانچ پانچ ہزار روپے والے جعلی کرنسی نوٹ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں پیش کر دیے۔
رپورٹس کے مطابق ملک میں جعلی کرنسی نوٹوں کی بھرمار ہوگئی ہے، ریگولیٹر اتھارٹی بھی بے بس ہے ارکان پارلیمنٹ بھی جعلی کرنسی نوٹ کے فراڈ سے نہ بچ سکے۔
سلیم مانڈوی والا نے پانچ پانچ ہزار والے جعلی نوٹ پیش کر دیےجبکہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عنایت حسین بھی جعلی کرنسی نوٹ نہ پہچان سکے جعلی کرنسی نوٹ کے بدلے عوام کو اصل نوٹ دینے کی حامی بھرنے سے بھی انکار کردیا۔
یہ بھی پڑھیے: سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا کہ جعلی کرنسی کے بدلے اصل کرنسی دی تو کاروبار بن جائے گا ایسا نظام موجود نہیں کہ جعلی کرنسی پرنٹ ہونے سے روک سکیں پوری دنیا میں ڈالر کی جعلی کرنسی بھی چھپ رہی ہے مقامی طور پر جعلی کرنسی پر قابو پانے کیلئے ریگولیشنز بہتر بنانے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔