(اقصیٰ شیخ)کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک اوررات میں سردرہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 12.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا،ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ہے، شمال مشرق سے ہلکی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں ۔
دوسری طرف کراچی کا فضائی معیار تاحال مضر صحت قراردیاگیاہے اور اے کیو آئی کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی دسویں جبکہ پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کا پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر اضافی پابندیوں کا اعلان،دفتر خارجہ نے فیصلہ متعصبانہ قرار دیدیا
اے کیو آئی کے مطابق کراچی میں ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 172 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈکی گئی ہے، کراچی کے آلودہ ترین علاقوں میں گلشن اقبال سرفہرست ہے، کورنگی دوسرے نمبر پر اور شاہرہ فیصل تیسرے نمبر پر موجودہے۔