تیونس : تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، 20 ہلاک
5 افراد کو بچا لیا گیا، حکام حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کو بچالیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کشتی حادثے میں متعدد افراد لاپتہ ہوگئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
تیونس کے کوسٹ گارڈ حکام کے مطابق افریقہ سے تعلق رکھنے والے 20 تارکین وطن کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔
حکام کے مطابق کشتی صفاقس شہر کے ساحل کے قریب ڈوبی جو افریقی تارکین وطن کی روانگی کا مقام ہے۔
تیونس کے ساحل کے قریب ایک ہفتے کے اندر تارکین وطن کے ڈوبنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔
اسے بھی پڑھیں: بھارتی بحریہ کی بوٹ مسافر کشتی سے ٹکرا گئی، 13 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ