پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شدیدمندی،100انڈیکس1 لاکھ 6ہزار402 تک گر گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App

(ایازرانا)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج شدید مندی کارجحان رہا اور100 انڈیکس 4667 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 6ہزار402 کی سطح تک گر گیا جوایک دن میں اب تک کی سب سے بڑی مندی ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچنج میں مندی کی لپیٹ میں کاروبار کے آغاز سے شروع ہونے والی مندی کا رجحان برقرار رہا مارکیٹ میں میوچل فنڈز کی جانب سے شئیرز کی فروخت کا سلسلہ جاری جس کے باعث مارکیٹ میں پریشر برقرار ہے۔
اسٹاک بروکر جبران سرفراز کاکہناہے کہ مارکیٹ میں 1لاکھ 17 کی بلندترین سطح تک جانے کے بعد منافع کا حصول بناتا ہے،آج بھی میوچل فنڈز کی جانب سے شئیرز کی فروخت کی جا رہی ہے ،مارکیٹ ہائی ہونے بعد نیچے آنے پر نئے سرمایہ کاروں کی لئے مواقع بن جاتا ہے،سال کے اختتام تک مارکیٹ میں پریشر نظر آرہا ہے ۔
گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہاتھا، 100انڈیکس 3700 پوائنٹس سے زائد گرگیاتھااور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 3790 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 11 ہزار 70 پوائنٹس پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:فون پر گیم کھیلنے کی عادت نے برطانوی خاتون کو 7 سال کیلئے جیل پہنچا دیا
انٹر بینک میں کاروبار کے دوران ڈالرروپے کے مقابلے میں13 پیسے تک سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر 278 روپے10 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔
گزشتہ روز ڈالر کی قدر میں چار پیسے کی کمی ہوئی تھی، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 23 پیسے پر بند ہوا تھا، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر چار پیسے سستا ہوا تھا۔