(ویب ڈیسک) مقبول اورخوبرو اداکارہ عائزہ خان نے لندن کے ایکٹنگ سکول میں داخلہ لے لیا۔
عائزہ خان نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنائی ہے کہ وہ لندن میں ایکٹنگ اکیڈمی میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں جو ان کا خواب تھا۔
تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ رائل اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس میں ایکٹنگ سیکھنے کے لیے پرجوش نظر آ رہی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ یہ ان کی بچپن سے خواہش تھی کہ وہ یہاں تعلیم حاصل کریں اور والدین کی مدد سے آج وہ اپنی خواہش پوری کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑٖھیں:کالے جادونے ہمارے گھر کا سکون تباہ کردیا، فیروز خان کی والدہ کا انکشاف
معروف اداکارہ کی یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان کی اس کوشش کو سراہتے ہوئے انہیں مزید کامیابیوں کی دعائیں دی ہیں۔
واضح رہے کہ عائزہ خان 17 سال کی عمرسے اداکاری کررہی ہیں،وہ اب تک "میرے پاس تم ہو"جیسے بے شمار مقبول ڈراموں میں اداکاری کرچکی ہیں،وہ ساتھی اداکار دانش تیمور کی اہلیہ ہیں جن سے ان کے دو بچے ہیں۔