فون پر گیم کھیلنے کی عادت نے برطانوی خاتون کو 7 سال کیلئے جیل پہنچا دیا

Dec 19, 2024 | 10:48:AM
فون پر گیم کھیلنے کی عادت نے برطانوی خاتون کو 7 سال کیلئے جیل پہنچا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) موبائل فون پر گیم کھیلنا برطانوی خاتون کو مہنگا پڑگیا، خاتون کو 7 سال کے لیے عدالت نے جیل بھیج دیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فون پر گیم کھیل کھیلنے نے ایک خاتون کو سات سال کے لیے جیل بھجوا دیا ہے۔ موبائل فون پر گیم کھیلنے میں گزرنے والا وقت خاتون کے لیے تباہی کا باعث بن گیا۔

لندن کے مقامی میڈیا کی طرف سے شائع رپورٹ کے مطابق برطانیہ کی ایک مجاز عدالت نے ایک خاتون کو"غیر ارادی قتل" کے جرم کا مرتکب قرار دے کر سات سال قید کی سزا سنا دی۔

خاتون کا بچہ باتھ روم میں اپنی سیٹ سے پانی کے ٹپ میں گر کر چلا بسا جس دوران خاتون فون پر گیم کھیلنے میں مصروف تھی۔ عدالت نے اسے بچے کی دیکھ بھال میں غفلت کا مرتکب قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق سات ماہ کا چارلی گڈال فروری 2022 میں گھر میں اپنی نئی نصب شدہ سیٹ سے پانی کے ٹب میں گرنے کے بعد موت کے منہ میں چلا گیا۔ 31 سالہ والدہ ڈینیئل میسی نے چارلی کو سنک میں بٹھایا اور کہا کہ اس نے اسے ایک ”مختصر مدت“ کے لیے اس وقت تک چھوڑا تھا کہ اس مدت میں صاف تولیہ لایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت کا ایل این جی درآمد نہ کرنیکا فیصلہ

لیکن ٹیسائیڈ کراؤن کورٹ کے استغاثہ نے بتایا کہ میسی نے اپنے بیٹے کو 26 منٹ تک وہیں چھوڑے رکھا اور فون پر گیم کھیلتی رہی اور اس دوران سو بھی گئی۔

تاہم بعد میں میسی نے چارلی کو پانی کے ایک ٹب میں بے ہوش پایا تو ہنگامی ٹیم کو مدد کے لیے بلایا, سات ماہ کے چارلی کو کاؤنٹی ڈرہم کے ویسٹ شیلٹن ٹیرس سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیو کیسل کے رائل وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا لیکن تب تک بچہ مر چکا تھا۔

عدالت کو بتایا گیا کہ میسی نے ایک پولیس افسر کے سامنے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب میری غلطی ہے، میں نے اپنے بچے کو مار دیا۔

ماں نے چارلی کی موت کے دن پہلے ہی قتل اور بھنگ رکھنے کا اعتراف کر لیا تھا۔ میسی نے کہا کہ اس کی سخت غفلت اپنے موبائل فون پر گیم کھیلنے اور نامناسب شاور سیٹ استعمال کرنے تک محدود تھی۔