چیمپئنز ٹرافی پاکستان کی عزت ،حرف نہیں آنے دیں گے: محسن نقوی
چئیرمین کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس ، پیشرفت سے آگاہ کیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، ایونٹ کےلئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل، حرف نہیں آنے دیں گے۔
چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت گورننگ بورڈ کا 76 واں اجلاس ہوا، اجلاس میں گورننگ بورڈ کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ شرکاء کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پر اب تک کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔
گورننگ بورڈ کو قذافی سٹیڈیم، نیشنل سٹیڈیم اور راولپنڈی سٹیڈیم کی تعمیر نو پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی گئی، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے گورننگ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اعتماد میں لیا۔ گورننگ بورڈ کے اراکین نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی موقف کوسراہا،چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پہلے دن سے ہی پاکستان اور کرکٹ کی جیت کی بات کر رہا ہوں،ی سی بی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لیے ہر لحاظ سے تیار ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے لئے ہر طرح کی تیاریاں مکمل ہیں۔
مزید پڑھیں:جنوبی افریقہ، پاکستان میں آج دوسرا ون ڈے
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے اصولی موقف کو ہر کسی نے سراہا ہے، چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ پاکستان کی عزت ہے، کوئی حرف نہیں آنے دیں گے۔ تمام ٹیموں کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہیں گے، پاکستانی تمام ٹیموں کو اپنے گراؤنڈز پر کھیلتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ کرکٹ میں سیاست کے خلاف ہوں، کھیل کو کھیل رہنا چاہیے، یہ وہ کھیل ہے جس سے کروڑوں شائقین محبت کرتے ہیں۔