حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی:عمر ایوب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھ مذاکرات میں دلچسپی نہیں رکھتی۔
پشاور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کے پاس نہیں جانا، کسی نے مذاکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں، ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں، مذکراتی کمیٹی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے تشکیل دی ہوئی ہے۔
عمر ایوب نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ نے میرے تمام مقدمات کی تفصیل مانگی ہے، القادر ٹرسٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی دیر تک سماعت ہوئی، عدالت کا وقت تین بجے تک ہوتا ہے ، اتنی دیر تک سماعت کیسے جاری رہی؟
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے قیدیوں کو سہولیات نہیں مل رہیں، پی ٹی آئی کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔