شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے شعیب شاہین کی درخواست پر سماعت کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے شعیب شاہین کی الیکشن پٹیشن کی حد تک الیکشن ٹریبونل کو کارروائی سے روک دیا۔
یاد رہے کہ این اے 47 سے لیگی امیدوار طارق فضل چودھری رکن قومی اسمبلی بنے، پی ٹی آئی امیدوار شعیب شاہین نے لیگی امیدوار کی کامیابی کیخلاف سماعت کرنیوالے نئے الیکشن ٹریبونل کی تعیناتی کو چیلنج کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم کے بعد الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے باقی دو حلقوں سے متعلق کارروائی آگے بڑھا سکے گا، الیکشن ٹریبونل نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس 24 دسمبر کے لئے مقرر کر رکھا ہے۔