سوزوکی کلٹس کی قیمت ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد کتنی ہو گئی ؟

Dec 19, 2024 | 12:19:PM
سوزوکی کلٹس کی قیمت ود ہولڈنگ ٹیکس کے بعد کتنی ہو گئی ؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر ،سوزوکی کلٹس( Suzuki Cultus)پاکستان میں جاپانی آٹو مینوفیکچرر کی ایک مشہور کار ہے جو اپنی پاور پیکڈ فیچرز، آرام دہ ڈرائیو، ڈوئل ایس آر ایس ایئر بیگز، بہترین مائلیج، جدید ڈیزائن اور کشادہ جگہ کی وجہ سے خریداروں کی اولین پسند بنی ہوئی ہے۔

اس کا اسٹائلش ڈیزائن اور ایروڈائنامک شکل اسے اپنی کلاس میں مزید پرکشش بناتے ہیں جبکہ اضافی ایکسیسریز گاڑی کی روڈ پر موجودگی کو مزید بہتر کرتی ہیں،پاکستان میں سوزوکی کلٹس تین ویرینٹس میں دستیاب ہےجن میں وی ایکس آر(VXR)، وی ایکس ایل (VXL) اور وی ایکس ایل – اے جی ایس (VXL-AGS) شامل ہیں ۔

فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس کی ایکس فیکٹری قیمتیں اور ودہولڈنگ ٹیکس شامل کرکے تفصیلات درج ذیل ہیں،سوزوکی کلٹس (Suzuki Cultus) کی ایکس فیکٹری قیمت 38 لاکھ 58 ہزار روپے ہے جسے خریدنے پر فائلرز کو 38 ہزار 580 روپے ود ہولڈنگ ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا جس کے بعد قیمت 38 لاکھ 96 ہزار 580 روپے پر پہنچ جاتی ہے ۔

اس ویرنٹ کی ایکس فیکٹری قیمت 42 لاکھ 44 ہزار روپے ہے جبکہ اس کی خریدار ی پر فائلر کو 42 ہزار 440 روپے ٹیکس دینا ہوگا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 42 لاکھ 86 ہزار 440 روپے پر پہنچ جاتی ہے ،سوزوکی کلٹس آٹو ٹرانسمیشن کی ایکس فیکٹری قیمت 45 لاکھ 46 ہزار روپے ہے اس پر فائلرز کو 45 ہزار 460 روپے ٹیکس ادا کرنا ہو گا جس کے بعد گاڑی کی قیمت 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے ہو گی ۔

نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس مہنگی ہوگی کیونکہ انہیں فائلرز کے مقابلے میں زیادہ ودہولڈنگ ٹیکس ادا کرنا ہوگا،نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس وی ایکس آر کی قیمت 39 لاکھ 73 ہزار 740 روپے مقرر کی گئی ہے۔

نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل کی قیمت 43 لاکھ 71 ہزار 320 روپے ہو گئی،نان فائلرز کیلئے سوزوکی کلٹس وی ایکس ایل – اے جی ایس  کی قیمت 46 لاکھ 82 ہزار 380 روپے ہے ۔

نئی قیمتوں کے ساتھ، صارفین اپنے بجٹ کے مطابق گاڑی خریدنے کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
 دوسری جانب  پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن نے گاڑیوں کی فروخت کے اعدادوشمار جاری کردیئے، رپورٹ کے مطابق ایک سال میں گاڑیوں کی فروخت بہتر مگر ایک مہینے کے مقابلے میں گاڑیوں کی فروخت کم رہی،ملک بھر میں نومبر 2024 کے مہینے 25 فیصد کمی سے7ہزار 909  گاڑیاں فروخت ہوئیں،نومبر2023 سے نومبر 2024 تک گاڑیوں کی فروخت میں52 فیصداضافہ ہوا ۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے نومبر تک 6لاکھ 40ہزار 652 آٹو یونٹس فروخت ہوئے ،جولائی سے نومبر تک پانچ مہینوں میں گاڑیوں کی فروخت کی شرح 24  فیصدریکارڈ کی گئی،تیرہ سو سی سی گاڑیوں کی فروخت 2 فیصد کمی سے 3ہزار930 رہی ، ایک ہزار سی سی گاڑیوں کی فروخت 33 فیصد کمی سے 381 رہی ، ٹریکٹرز کی فروخت 98 فیصد اضافے سے 3ہزار 3428 یونٹس رہی۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کے 63یونٹس فروخت ہوئے ، موٹرسائیکل کی فروخت 1 لاکھ 34 ہزار 143 یونٹس سے کم ہوکر 1 لاکھ 17 ہزار 340 رہی،گاڑیاں، موٹرسائیکل ،بس ، ٹرک ،ٹریکٹرز ، چیپ سمیت دیگر یونٹس کی فروخت 12 فیصد کمی سے 1 لاکھ 34 ہزار 63 رہی۔

 آٹو ماہرین کاکہناہے کہ بھاری ٹیکسز اور ڈیمانڈ میں کمی گاڑیوں کی فروخت میں کمی کا سبب بنے۔