سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا عمان کا سرکاری دورہ, سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں

Dec 19, 2024 | 12:54:PM

(24نیوز)سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نےعمان کا سرکاری دورہ  کیا , دورے کے دوران انہوں نے عمان کے سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے سلطنت عمان کے شاہی دفتر کے وزیر, کمانڈر رائل نیوی آف عمان اور کمانڈر نیشنل ڈیفنس کالج سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ,ملاقاتوں کے دوران بحرِ ہند کی سکیورٹی صورتحال اور مشترکہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.

نیول چیف نے بحری قزاقی اور سمگلنگ کی روک تھام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی,  نیول چیف  نے کہا کہ پاکستان بحریہ دیگر علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر میری ٹائم سیکیورٹی کے فروغ کی مضبوط حامی ہے۔

عمان کے سول و عسکری حکام نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

بعد ازاں نیول چیف نے سید بن سلطان نیول بیس، رائل عمان بحریہ کے بحری جہاز، میری ٹائم سکیورٹی سینٹر، نیشنل ڈیفنس کالج ، ملٹری ٹیکنیکل کالج اور سلطان قابوس نیول اکیڈمی  سمیت اہم بحری تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے اس دورے سے دونوں برادر ممالک کے مابین تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔
 

مزیدخبریں