لڑکوں کی ماؤں کوصرف پتلی، لمبی اور گوری بہو چاہیے، آمنہ ملک

آج کل لڑکے لڑکیوں کو شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو ناممکن سی بات ہے

Dec 19, 2024 | 12:57:PM
لڑکوں کی ماؤں کوصرف پتلی، لمبی اور گوری بہو چاہیے، آمنہ ملک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ آمنہ ملک نے شادی کے لیے اچھے رشتے کی تلاش میں درپیش مشکلات کے بارے میں اپنی رائے کااظہارکیاہے۔

آمنہ ملک نے ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بچیوں کو اگر شادی سے پہلے ضرورت سے زیادہ آزادی دے دی جائے اور ہر طرح کی سہولت میسر ہو تو بھی اسے دوسرے گھر میں ایڈجسٹ کرنا مشکل لگے گا۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کل تو لڑکیاں شادیاں کر بھی دیر سے رہی ہیں اور شادی سے پہلے لڑکوں لڑکیوں کو خود آپس میں بات کر کے اپنی پوری تسلی کرنی ہوتی ہے،ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ آج کل لڑکوں اور لڑکیوں کو اپنے شریک حیات میں پرفیکشن چاہیے جو بالکل ناممکن سی بات ہے۔

آمنہ ملک نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بات سمجھنی ہوگی کہ انسان کو زندگی میں ہر چیز نہیں مل سکتی،لڑکوں کی ماؤں کی بھی عجیب و غریب فرمائشیں ہوتی ہیں کہ لڑکی پتلی، لمبی اور گوری ہو،اب ایک انسان کے اندر ساری خوبیاں تو نہیں مل سکتیں،اگرلڑکی شادی کے بعد موٹی ہو جائے تو پھر کیا اسے چھوڑ دیں گے اور اس کے علاوہ لڑکوں کی مائیں اپنے بیٹے کے لیے رشتہ ڈھونڈتے ہوئے اگر کسی ایسی لڑکی سے ملنے جائیں جو باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو اس طرح کے نامناسب سوالات پوچھتی ہیں کہ آپ باہر سے پڑھ کر آئی ہو تو وہاں کسی نا کسی لڑکے سے تعلق تو رہا ہوگا۔