پاکستانی ہینڈمیڈاینی میٹڈ فلم "دی گلاس ورکر"آسکر کی دوڑ سے باہر

بہترین غیر ملکی فیچر فلم کیلئےدی گلاس ورکرسمیت 90 سے زائد ممالک کی فلمیں شامل تھیں

Dec 19, 2024 | 13:22:PM
پاکستانی ہینڈمیڈاینی میٹڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی پہلی ہینڈ میڈ اینی میٹڈ فلم "دی گلاس ورکر آسکرایوارڈ کی دوڑ سے نکل گئی۔

نوجوان عثمان ریاض کی ڈائریکشن میں بننے والی یہ فلم جولائی 2024 میں ریلیز کی گئی تھی اوراسے ستمبر 2024 میں آسکر کی فارن فلم کیٹیگری کے لیے پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے منتخب کیا تھا،تاہم اب 97 ویں فلمی ایوارڈز میلے کے لیے غیر ملکی بہترین فیچر فلم سمیت 10 کیٹیگریز کی فلموں کا اعلان کردیاگیاہے جس میں پاکستانی فلم اب شامل نہیں ہے۔

"دی گلاس ورکر" سمیت بہترین غیر ملکی فیچر فلم کے لیے بھارت کی "لاپتا لیڈیز" کے علاوہ 90 سے زائد ممالک کی فلمیں شامل تھیں جس میں سے اب صرف 15 فلموں کو اگلے مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا ہے،اب آئندہ ماہ جنوری کے اختتام یا پھرفروری 2024ء میں اکیڈمی کی جانب سے حتمی پانچ غیرملکی فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد مارچ میں کامیاب فلم کو ایوارڈ دیا جائے گا،اس بار آسکر کی جانب سے شارٹ لسٹ کی گئی بہترین غیر ملکی فلموں میں فلسطین کی "فرام گراؤنڈ زیرو" بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:رشتے صرف ایک شخص کی کوشش سے نہیں چلتے،آغاعلی نے خاموشی توڑدی

آسکر کا 97 واں فلمی میلہ مارچ 2025 میں امریکا میں سجے گاجس میں بہترین غیر ملکی فیچر فلم سمیت دیگر کیٹیگریز کی فلموں کو ایوارڈزدیئے جائیں گے۔