شاہین آفریدی کا بنگلہ دیش لیگ میں معاہدہ
فارچون بریشال کی انتظامیہ نے ٹیم کا حصہ بننے پر لیفٹ آرم باؤلر کو خوش آمدید کہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
بی پی ایل کی ٹیم فارچون بریشال نے شاہین آفریدی سے معاہدہ کر لیا ہے۔ فارچون بریشال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بی پی ایل میں شاہین آفریدی کھیلنے کے لیے تیار ہیں،انتظامیہ نے ٹیم کا حصہ بننے پر شاہین شاہ آ فریدی کو خوش آمدید کہا، یاد رہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقن کیشو مہاراج ون ڈے سیریز سے باہر
بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا آغاز 30 دسمبر 2025ء سے ہوگا، لیگ میں سات ٹیمیں شامل ہیں، ٹورنامنٹ کا پہلا میچ ڈھاکہ جبکہ فائنل بھی یہیں کھیلا جائے گا،ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی ٹیموں میں فارچیون باریشال، ڈھاکہ کیپیٹلز، چٹاگانگ کنگز، دربر راج شاہی، کھلنا ٹائیگرز، رینگپور رائڈرز اور سلہٹ سکسرزشامل ہیں۔